Pakistan's geography, environment and climate
Pakistan's geography, environment and climate |
Geographically, Pakistan is located in the northwestern part of South Asia. Pakistan's geography and climate are extremely diverse, Pakistan is home to numerous animals, but there are animals and birds that are found only in Pakistan. The total area of Pakistan is 796,095 sq km. Pakistan's coastline is about 1,046 km and 6,774 km is the land border. The eastern, central and southern regions of Pakistan are plains while western and northern areas are mountainous. The largest river in Pakistan is the Indus. The river starts from the north of Pakistan and passes into the sea through Khyber Pakhtunkhwa, Punjab and Sindh.The province is the southern region of Khyber Pakhtunkhwa, the central region of Sindh province and the northern, central and southern regions of Punjab. These areas are canals and are under cultivation. The province is east of Sindh and southeast of Punjab province is desert. Most of Balochistan consists of mountain ranges but the entire area of Balochistan is plains and desert. Mountains are lower in the western parts of Khyber Pakhtunkhwa, while the northern Khyber Pakhtunkhwa and northern regions have the highest mountain ranges in the world.
Pakistan's geography, environment and climate map |
پاکستان کا جغرافيہ،ماحولیات اور آب و ہوا
جغرافیائی طور پر پاکستان جنوبی ایشیا کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ پاکستان کا جغرافیہ اور آب و ہوا انتہائی متنوع ہے، پاکستان بے شمار جانداروں کا گھر ہے، بلکہ کہیں جانور اور پرندے ایسے بھی ہیں جو صرف پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کا کل رقبہ 796,095 مربع کلومیٹر ہے۔ پاکستان کا سمندری ساحل تقریباًَ 1,046 کلومیٹر ہے اور 6,774 کلومیٹر زمینی سرحد ہے۔پاکستان کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقے میدانی ہیں جبکہ مغربی اور شمالی علاقے پہاڑی ہیں۔ پاکستان کا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ ہے۔ یہ دریا پاکستان کے شمال سے شروع ہوتا ہے اور صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے گزر کر سمندر میں گرتا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے، صوبہ سندھ کے وسطی علاقے اور پنجاب کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقے میدانی ہیں۔ یہ علاقے نہری ہیں اور زیر کاشت ہیں۔ صوبہ سندھ کے مشرقی اور صوبہ پنجاب کے جنوب مشرقی علاقے صحرائی ہیں۔ زیادہ تر بلوچستان پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے لیکن بلوچستان کا سبی علاقہ میدانی اور صحرائی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مغربی علاقوں میں نیچے پہاڑ ہیں جبکہ شمالی خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ واقع ہے۔
0 komentar:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.